07 اگست ، 2012
واشنگٹن …چیتے کو دنیا کا سب سے تیز رفتار جانور مانا جاتا ہے جو اکثر و بیشتر اپنے شکار کو پکڑنے کے لیے اسکا مظاہرہ بھی کرتا نظر آتا ہے۔ جہاں گذشتہ دنوں جمیکا میں لوگ دنیا تیز رفتار مرد یوسین بولٹ کی جیت کا جشن مناتے نظر آئے وہیں امریکی ریاست اوہائیو کے سنسناٹی چڑیا گھر میں ایک چیتے نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔11سالہ سارہ نامی اس چیتے نے61میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑتے ہوئے100میٹر کا فاصلہ صرف5اعشاریہ95میں طے کردکھایا جبکہ اسی فاصلے کے لیے یوسین بولٹ کا ریکارڈ9اعشاریہ58سیکنڈہے۔