دلچسپ و عجیب
07 اگست ، 2012

بلیوں کیلئے خاص طور پر تیار کیا گیا منفرد صوفہ

بلیوں کیلئے خاص طور پر تیار کیا گیا منفرد صوفہ

لندن …انسانوں کے آرام اور گھر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے نِت نئے اور دلکش صوفے ڈیزائن کئے جاتے ہیں لیکن کوریا کے ایک آرٹسٹ نے ایسا صوفہ تیار کیا ہے جس پربیٹھنے والے کے ساتھ ساتھ ان کی پالتو بلی بھی اس سے خوب لطف اندوز ہو سکے گی۔ Seungjiنامی اس نوجوان آرٹسٹ نے صو فے میں ایک ایسا سرنگ نما راستہ بنا یا ہے جس میں سے بی مانو بآسانی ایک سِرے سے اندر داخل ہو کردوسرے سِرے سے باہرنکل سکتی ہے ۔ دو آرام دہ نشستوں کے حامل اس دلکش صوفے کو آرٹسٹ نے خاص طور پراُن افرادکیلئے تیار کیا ہے جو اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :