07 اگست ، 2012
لاس اینجلس … ہا لی ووڈ کی فلم نگری میں داخل ہونے کا شوقین ایک کینڈین نو جو ان اپنی ویڈیوانٹرنیٹ پر ڈالنے کے بعد راتوں رات مقبول ہوگیا ہے ۔ Darek Barnesنامی یہ نو جوان ہا لی ووڈ کی فلموں میں اسٹنٹ مین بننے کے خواب دیکھتا ہے اسی لیے اس نے ہالی ووڈ ڈائریکٹر زکی نظر وں میں آنے کے لیے اپنی ایکشن اور اسٹنٹس سے بھر پو ر ایک ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی ہے ۔ کسی انگریزی فلم کی طرح گا ڑیوں پر سے چھلا نگ لگا نے، بلندعمارتوں پر لٹکنے اور تیز رفتار گھو ڑے پر سے کو دنے جیسے خطر ناک اسٹنٹس سے بھرپوریہ ویڈیوتیزی سے مقبو ل ہو گئی ہے اور ڈیر ک ہا لی ووڈ میں چا نس ملنے بغیر ہی راتوں رات مشہور ہو گیاہے ۔