کبھی آپ نے سوچا فریزر میں لائٹ کیوں نہیں ہوتی؟

عام فریج میں فریزر والے حصے میں لائٹ نہیں ہوتی۔ فوٹو کریڈٹ : شٹراسٹاک

 کبھی آپ نے سوچا کہ ایک عام  فریج کے فریزر والے حصے میں لائٹ نہیں ہوتی اور ریفریجریٹر میں خود کار لائٹ ہوتی ہےجبکہ یہ معاملہ صرف فریزر کا ہو تو اس میں لائٹ ہوتی ہے ، تو ایسا کیوں ہے؟

ذہن میں کئی جواب آئے ہوں گے کہ اس کے پیچھے کوئی تکنیکی وجہ ہو سکتی ہے یا پھر کوئی صحت کا مسئلہ یا پھر کچھ بھی۔۔۔

اس کے پیچھے چھپے راز کا تعلق معاشیات سے ہے۔کارنیل یونیورسٹی کےمعاشیات کے پروفیسر رابرٹ ایچ فرینک کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق فریج کی قیمت سے ہے۔فریزر میں خودکار لائٹ لگانے کا خرچہ اتنا ہی ہے جتنا کہ ریفریجریٹر والے ایک حصے میں لائٹ لگانا اور اس سے فریج کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے لیکن ایک عام صارف صرف ایک خود کار لائٹ کے لیے اضافی پیسے دینے کو تیار نہیں ہوگا۔

کچھ کمپنیاں اپنے مخصو ص صارفین کے لیے بنائے گئے مخصوص ماڈلز میں خودکار لائٹ لگاتی بھی ہیں ،لیکن اس سے فریج کی قیمت ایک عام صارف کی قوت خرید سے باہر ہو جاتی ہے۔

اس توجیح کے علاوہ دی جانے والی توجیحات میں ایک یہ بھی ہے کہ فریزر کے مقابلے میں ریفریجریٹر کا استعمال زیادہ ہوتا ہے اس لیے فریزر میں لائٹ کی ضرورت نہیں ہوتی اور دوسری یہ کہ ہلکی سی حدت سے بھی فریزر کی کارکردگی پر فرق پڑ سکتا ہے۔

خودکار لائٹ کی اضافی قیمت سے کہیں بہتر ہے کہ جب بھی ضرورت محسوس ہو کچن کی لائٹ آن کر لیں تاکہ آپ فریزر میں دیکھ سکیں۔

مزید خبریں :