07 اگست ، 2012
ریک جاک …یہ کسی ہالی وڈ کی فلم کا منظر نہیں بلکہ آئس لینڈ کے ایک گلیشیئرکے نیچے موجود ایک برفیلے غار کا مبہوت کن نظا رہ ہے ۔چار فٹ اونچے اس خوبصورت غار کی چھت ، دیواریں اور فرش مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہوئی ہیں جو ساؤتھ آئس لینڈ کے علاقے Skaftafell کی ایک جھیل کے کنارے سے 22 فٹ فاصلے پر واقع ہے۔ برف کی دبیز تہہ پر سے جب سورج کی کرنیں چھن کر غار کے اندر آتی ہے تویہ خوبصورت رنگ برنگی روشنیاں اس کی دلکشی کو مزید چار چاند لگا دیتی ہیں۔