دلچسپ و عجیب
08 اگست ، 2012

فرانس میں جھینگے چھیلنے کے8ویں سالانہ مقابلے کا انعقاد

فرانس میں جھینگے چھیلنے کے8ویں سالانہ مقابلے کا انعقاد

پیرس…این جی ٹی…جہاں دنیا بھر کے لوگ جہاںآ ج کل لندن میں جاری اولمپکس2012کے بخار میں مبتلا ہے وہیں فرانس میں ہوا بالکل الگ طرز کا مقابلہ ہوا۔فرانس کے علاقےLeffrinckouckeمیں جھینگے چھیلنے کے8ویں سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اپنی طرز کے اس انوکھے اور دلچسپ مقابلے کے لیے مقامی شرکاء سمیت روس،جنوبی کوریا اور میکسیکو سمیت مختلف ممالک سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس سال جھینگا چھیلنے کے مقابلے میں120کھلاڑی حصہ لے رہے تھے جنہیں دس منٹ کے مقررہ وقت میں زیادہ سے زیادہ جھینگے چھیلنے تھے۔یہ دلچسپ مقابلہ فرانس کی مقامی کھلاڑیNicole Vanzinghelنے جیت لیا جنہوں نے دس منٹ کے اندر150گرام جھینگوں کے خول اُتار دکھائے۔

مزید خبریں :