دلچسپ و عجیب
08 اگست ، 2012

ما لٹا کی عوام دُنیا میں سب زیا دہ کاہل او ر سست

ما لٹا کی عوام دُنیا میں سب زیا دہ کاہل او ر سست

نیویارک…این جی ٹی…ایک عالمی سا ئنسی وطبّی جر یدے نے دنیا کی کا ہل ترین قوموں کی فہرست جا ری کر دی ہے جس کے مطابق ما لٹا کی عوام دنیا میں سب زیا دہ کاہل او ر سست ہیں ۔ ایک سو با ئیس مما لک کے افراد کے معمو لا ت ِ زندگی پر کی جا نے والی اس تحقیق کے مطا بق دنیاکے بیس کا ہل ترین ممالک میں افریقی ملک سوازی لینڈ دو سرے اور سعودی عر ب تیسرے نمبر پر ہے جہاں عوام اپنا زیا د ہ تر وقت آرام کر نے یابا تیں کر نے میں گزارتے ہیں۔ دلچسپ طورپر اولمپکس کھیلوں کی میزبا نی کر نے والی بر طا نوی قوم کو آٹھویں سست ترین قوم قرار دیا گیا ہے جہاں تریسٹھ فیصد افراد غیر متحر ک زندگی گزاررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ دنیا کے بیس کاہل ترین مما لک میں پاکستا ن کا نام شامل نہیں ہے ۔

مزید خبریں :