08 اگست ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…ایڈونچر کے دلدادہ امریکی نو جوان نے 54 ہیلیمHelium)) گیس سے بھرے غبا روں کو ایک کر سی سے باندھ فرانسیسی پہاڑی سلسلے کو عبور کرنے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والے38سالہ جوناتھن ٹریپ نامی اس مہم جو نے فرانسیسی پہاڑی سلسلے فرینج ایلپس کو غباروں کی مدد سے عبور کرنے کا آغازجنوبی فرانس سے کیا اور12گھنٹے بعد پہاڑی سلسلے کے درمیان سے گزرتے ہوئے بحفاظت اٹلی کے قصبے اینڈیزونوپہنچ گیا۔واضح رہے کہ جوناتھن ٹریپ ہیلیم غباروں کی مدد سے فرانسیسی پہاڑی سلسلہ عبور کرنے والا دنیا کا پہلا شخص بن گیا ہے۔