پاکستان
Time 02 اپریل ، 2019

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید


مظفرآباد: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان شہید اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 18 سال کا نوجوان شہید اور  تین خواتین زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر  48 سے 72 گھنٹوں کے دوران سیز فائر کی خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں کئی بھارتی پوسٹیں تباہ ہوئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوج ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فوج کی جانب سے راولا کوٹ سیکٹر رکشکری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز الله اور سپاہی شاہد منصب نے جام شہادت نوش کیا۔

مزید خبریں :