انٹرٹینمنٹ
08 اگست ، 2012

ممبئی فیشن ویک: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی بھی ریمپ پر واک

ممبئی فیشن ویک: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی بھی ریمپ پر واک

ممبئی … ممبئی میں ہونے والے فیشن ویک میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے، ریمپ پر سفید اور سیاہ لباس میں کیٹ واک کرتی کرینہ بہت دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی دلفریب اداوٴں اور حسین مسکراہٹ سے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے۔ ایونٹ میں شریک دیگر ماڈلز نے بھی خوبصورت کیٹ واک پیش کی۔ ڈیزائنرز کی جانب سے بڑے کالر والے کوٹ،کیمونو اسٹائل گاوٴنز، شالز اور دیگر جدید ملبوسات کے بہترین انداز پیش کئے گئے۔ رنگوں کے مناسب استعمال اور اوونی، سلک، چمڑے اور کاٹن کے ملبوسات کے کلیکشن دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ ایونٹ میں شریک افراد نے ڈیزائنرز کے ذوق اور بہترین کلیکشن پر دل کھول کر داد دی۔

مزید خبریں :