Time 13 اپریل ، 2019
پاکستان

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آلات نہ ہونے پر انتظامیہ نے دل کے آپریشن روک دیے

فائل فوٹو—.

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آپریشن کرنے کے آلات میسر نہ ہونے کے باعث اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے دل کی سرجریاں روک دیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سینیئرز ڈاکٹرز کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کو خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ شعبہ امراض قلب میں موجود مشینیں خراب ہوچکی ہیں اور جراحی آلات بھی میسر نہیں تاہم دل کے آپریشنز کے لیے جراحی آلات فراہم کیے جائیں۔

ڈاکٹرز کے خط کا جواب دیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ نے آلات کے مطالبے پر آپریشن روک دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مریضوں کی جان کی حفاظت کے لیے فی الحال آپریشنز نہ کیےجائیں۔

ترجمان ایل آر ایچ عاصم خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پابندی کا مقصد مریضوں کی زندگی کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قلب کے شعبہ کے لیے ضروری آلات کا جائزہ لے رہے ہیں لہذا ضروری مشینری اور آلات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق قلب کے آپریشن میں پابندی کے باعث ماہانہ 15 سے 18 مریض متاثر ہوں گے۔

مزید خبریں :