09 اگست ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاوٴن نمبر 15بنگلا بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے دو بسوں کو آگ لگادی۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال سنبھالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔