پاکستان

وزیراعظم کی بجلی و گیس چوری میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے بجلی و گیس چوری سے متعلق کامیاب مہم پر وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کو سراہا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے بجلی اور گیس کی چوری میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیر توانائی عمر ایوب خان اور معاون خصوصی ندیم بابر نے ملاقات کی۔

وزیر توانائی عمر ایوب خان نے وزیر اعظم کو توانائی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

عمر ایوب خان نے بجلی اور گیس چوری کی روک تھام کی مہم سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے بجلی گیس چوری کے خلاف کامیاب مہم پر وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی چوری میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

ملاقات کے دوران معاون خصوصی ندیم بابر نے وزیر اعظم کو اپنے دورہ ترکمانستان کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں :