کھیل

پاکستان سے کھیلنے کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے، میری کوئی ذاتی سوچ نہیں، ویرات کوہلی

یقیناً سب کو 16 جون کا انتظار ہے جب اولڈ ٹریفورڈ پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا، بھارتی کپتان— فوٹو : سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہے یا نہیں اس بارے میں خالصتاً فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے، نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ اس بارے میں وہ کوئی سوچ رکھتے ہیں۔

277بین الاقوامی ون ڈے میچوں میں 41 سنچریوں کے ساتھ 10843 رنز بنانے والے کوہلی اعتراف کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں ٹیم انڈیا کی قیادت ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

کوہلی کہتے ہیں کہ انہیں نہیں لگتا کہ ورلڈ کپ میں ٹیمیں بڑے اسکور کے حصول میں تواتر کے ساتھ کامیاب ہوں گی۔

وہ کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کا اپنا دباؤ ہوتا ہے، جسے آپ نظر انداز نہیں کرسکتے، لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ 270 رنز برا مجموعہ نہیں ہوگا۔

پاک بھارت میچ کے بارے میں بھارتی کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً سب کو 16 جون کا انتظار ہے جب اولڈ ٹریفورڈ پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا۔

کوہلی نے کہا کہ ان کی نگاہ میں ورلڈ کپ کا ہر میچ اہمیت کا حامل ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم اپنے میدانوں پر اس مرتبہ مخالف ٹیموں کیلئے آسان نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :