10 اگست ، 2012
لندن. . . . لندن اولمپکس میں جاری میڈلز کی دوڑ میں امریکا سب سے آگے نکل گیا ہے ۔ا س کے طلائی تمغوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے جبکہ چین 37 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پرچلا گیا۔لندن میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں امریکی ایتھلیٹس نے مزید پانچ گولڈ میڈلز جیتے اور ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔امریکا کے مجموعی تمغوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے جس میں 39 گولڈ،25 سلور اور 26 برانز میڈل شامل ہیں۔چین دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے جس نے اب تک سونے کے 37 تمغے جیتے ہیں۔اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 80 ہے۔برطانیہ 25 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔