پاکستان

احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیا جائے گا، وزیراعظم

ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، امید ہے چند ماہ میں اقتصادی اور معاشی چیلنجز پر جلد قابو پالیں گے، عمران خان— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ چند ماہ میں اقتصادی اور معاشی چیلنجز پرقابو پا لیں گے، احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر نائب صدر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، قانونی، سیاسی امور اور مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ملکی ترقی کی سمت متعین ہو چکی، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، امید ہے چند ماہ میں اقتصادی اور معاشی چیلنجز پر جلد قابو پالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں، احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیا جائے گا۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن شور شرابا صرف احتساب سے بچنے کیلئے کر رہی ہے، اپوزیشن کے پاس نہ اسٹریٹ پاور ہے نہ عوامی حمایت، بڑے چوروں کا احتساب ہو گا تو نچلی سطح پر کرپشن رکے گی۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ پوری قوم انصاف اور احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے، جلد مفرور اور اشتہاریوں کو وطن واپس لا کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

مزید خبریں :