کھیل

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے کم ترین اسکور پر آؤٹ


ناٹنگھم: پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ورلڈ کپ کے دوسرے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔

ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کو پہلا نقصان 17 کے مجموعی اسکور پر ہوا لیکن پھر اس کے بعد پاکستانی کھلاڑی ایک کے بعد ایک کر کے پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 22 ویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا دوسرا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔

2015 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم 160 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنے سب سےکم ترین اسکور 74 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی تاہم میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :