Time 03 جون ، 2019
دنیا

امریکا ایشیاء کے تعاون سے پرامن ماحول کی طرف بڑھا: ہالینڈ میں تعینات امریکی سفیر


ایمسٹرڈم: ہالینڈ میں تعینات امریکی سفیر پیٹر ہوئکسٹرا نے کہا ہےکہ امریکا نے ایشیاء کے ساتھ تعاون کی مدد سے پرامن ماحول کی طرف قدم بڑھایا۔

ہالینڈ میں تعینات امریکی سفیر پیٹر ہوئکسٹرا نے عالمی انٹرا پرونیورشپ کانفرنس سے متعلق جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ عالمی کانفرنس چار جون سے دی ہیگ میں شروع ہوگی جس میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ایونکا ٹرمپ شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ملکہ ہالینڈ سمیت ڈچ وزیراعظم اور وزیر خارجہ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے، کانفرنس میں دنیا بھر سے 140 ممالک کے نوجوان نمائندگی کریں گے، کانفرنس میں ٹیکنالوجی کی مدد سے پانی، توانائی اور زراعت کے مسائل کے حل پیش کیے جائیں گے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھاکہ یورپی خطے کو جنگ عظیم نے تباہ کیا لیکن ملٹری اور اقتصادی اقدامات کی مدد سے امن لوٹ آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایشیاء کے ساتھ تعاون کی مدد سے پرامن ماحول کی طرف قدم بڑھایا۔

مزید خبریں :