پاکستان
10 اگست ، 2012

کراچی: ڈینسو ہال پر یوم شہادت علی کے جلوس کے قریب فائرنگ

کراچی: ڈینسو ہال پر یوم شہادت علی کے جلوس کے قریب فائرنگ

کراچی … کراچی میں ڈینسو ہال کے علاقے میں یوم شہادت حضرت علی کے جلوس کے قریب شدید فائرنگ ہوئی ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ نمائندہ جیو نیوز طلحہ ہاشمی کے مطابق ڈینسو ہال کے علاقے میں یوم شہادت علی  کے جلوس کے قریب شدید فائرنگ کی گئی جس سے جلوس میں بھگدڑ مچ گئی۔ واقعے کے بعد جلوس کے شرکاء نے احتجاج کیا اور مظاہرین نے رینجرز اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا جس کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی۔ مشتعل افراد نے رینجرز اور پولیس کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد جلوس اپنی منزل حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر کی جانب رواں دواں ہوگیا۔ جلوس کے شرکاء نے الزام لگایا ہے کہ رینجرز کی جانب سے ہوائی فائرنگ پر جلوس کے شرکاء مشتعل ہوگئے ۔

مزید خبریں :