کھیل
10 اگست ، 2012

پاکستان ہاکی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی دعوت مل گئی

پاکستان ہاکی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی دعوت مل گئی

لندن … ہاکی کی عالمی تنظیم ایف آئی ایچ نے رواں سال ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دیدی ہے، فیصلے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول نے لندن سے جیو نیوز کو بتایا کہ لندن اولمپکس میں پاکستان کی نمایاں پرفارمنس کو مڈنظر رکھتے ہوئے ایف آئی ایچ نے پاکستان کو دسمبر میں ہونیوالی 8 ملکی چیمپئنز ٹرافی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، فیصلے سے پاکستان ہاکی فیدریشن کے صدر قاسم ضیاء کو آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2012ء چیمپئنز ٹرافی یکم سے 9 دسمبر تک آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلی جائے گی۔

مزید خبریں :