کھیل
10 اگست ، 2012

سابق اولمپیئن نوید عالم نے قومی ہاکی ٹیم کا استقبال کرنیکا اعلان کردیا

سابق اولمپیئن نوید عالم نے قومی ہاکی ٹیم کا استقبال کرنیکا اعلان کردیا

لاہور … سابق اولمپیئن نوید عالم نے لندن اولمپک میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کا استقبال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نوید عالم کا کہنا ہے کہ ٹیم کی پوزیشن کے مطابق ویلکم کیا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے نوید عالم نے کہا کہ حیران کن بات ہے کہ ٹیم ساتویں پوزیشن حاصل کرتی ہے لیکن کوچ خواجہ جنید کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ اختر رسول 2014ء ورلڈ کپ کو ہدف قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو مناسب وقت ملا لیکن نتائج منفی ہیں اس لئے فیڈریشن کو مستعفی ہوجانا چاہئے ،اگر وہ مستعفی نہیں ہوتے تو ایڈہاک لگا دی جا ئے۔

مزید خبریں :