دنیا
11 اگست ، 2012

صومالیہ: امریکی جاسوس طیارے کے حملے پانچ افراد ہلاک

صومالیہ: امریکی جاسوس طیارے کے حملے پانچ افراد ہلاک

موغا دیشو… صومالیہ میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صومالیہ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت موغا دیشو سے 500 کلومیٹر دور جنوبی علاقے کسمائیو میں امریکی جاسوس طیارے نے الشباب ملیشیاء کے ٹھکانوں پر میزائل داغے۔ حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اس حملے میں پانچ افراد ہلاک اور در درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ صومالیہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ صومالیہ کے عسکریت پسندوں کا موقف ہے کہ یہ حملے کینیا سے کئے جاتے ہیں جہاں امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :