11 اگست ، 2012
اوٹاوا… کینیڈا کے شہر کیویبک میں فیسوں کی شرح میں اضافے کے خلاف طلباء کا احتجاج جاری ہے۔ طلباء وطالبات گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز طلباء کے حقوق کیلئے کام کرنے والے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ طلباء نے ٹیوشن فیس کی شرح میں اضافے کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے کینیڈا کے دیگر صوبوں اور امریکا سے بھی مدد حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک تہائی طلباء ہڑتال پر ہیں۔