11 اگست ، 2012
میڈرڈ…ا سپین میں حکومت کے کفایت شعاری پروگرام کے خلاف گزشتہ روز سرکاری ملازمین نے بھرپور احتجاج کیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے بڑے بڑے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے سرکاری ملازمین دارالحکومت میڈرڈ میں وزارت خزانہ کے دفتر کے باہر جمع ہوکر احتجاج کررہے تھے ۔ جن پر حکومت کے کفایت شعاری پروگرام کے خلاف نعرے درج تھے۔ا سپین کے وزیراعظم ماریانو راجوی نے گزشتہ ماہ بچت اقدامات کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف اس سے قبل صنعتی کارکنوں نے احتجاج کیا گیا تھا اور اب سرکاری ملازمین احتجاجی مہم میں شامل ہوگئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات تسلیم ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ا سپین کی حکومت نے بچت اقدامات کے تحت ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا ہے جبکہ کرسمس پر ورکروں کیلئے بونس کا خاتمہ کیا گیا ہے۔