11 اگست ، 2012
برسلز … یورپی یونین نے سابق سوویت ریاست بیلا روس سے اپنے تمام سفیروں کو واپس بلانے پر غور شروع کردیا۔ یورپین یونین نے یہ اقدام بیلا روس سے سوئیڈن کے تمام سفارتی عملے کو نکالنے پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اٹھایا۔ سفارتی تنازع اس وقت پیدا ہوا جب گزشتہ ہفتہ بیلا روس کی حکومت نے سوئیڈن سفیر کی تعیناتی میں مزید توسیع سے انکار کردیا۔ بیلا روس نے الزام عائد کیا ہے کہ سویڈش سفیر نے حکومت کیخلاف سیاسی مہم چلانے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو مدد فراہم کی ہے۔ بیلا روس نے سوئیڈن کے تمام سفارتی عملے کو ملک سے چلے جانے اورا سٹاک ہوم سے اپنے تمام سفارتی عملے کو ملک واپس آنے کا حکم دیا تھا۔