دنیا
11 اگست ، 2012

چین میں سمندری طوفان کے باعث ڈیم ٹوٹنے سے 10 افراد ہلاک

 چین میں سمندری طوفان کے باعث ڈیم ٹوٹنے سے 10 افراد ہلاک

بیجنگ … چین کے صوبے زینگ جیانگ میں سمندری طوفان ہائیکوئی کے باعث ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ڈیم ٹوٹنے سے 10 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ زینگ جیانگ کے شہر زوشان میں واقعہ ڈیم شن جیالنگ کے ٹوٹنے سے قریبی علاقہ زیر آب آگیا اور کئی مکانات منہدم ہوگئے جس سے10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ واقعے میں27 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :