11 اگست ، 2012
واشنگٹن … امریکا نے ایران کو تیل فراہم کرنے کے الزام میں شام کی سرکاری تیل کمپنی سائٹرول پر پابندی لگا دی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سائٹر ول پر ایران سیکشن ایکٹ کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے کیونکہ رواں سال اپریل میں شام اور ایران دوطرفہ تجارت میں مصروف رہے اور دمشق حکومت نے ایران کو 33 ہزار میٹرک ٹن گیسولین فروخت کی۔ ایران کو فراہم کرنے والے اس تیل کی مالیت کا تخمینہ 36 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس قسم کی تجارت سے ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو ترقی دینے کا موقع جبکہ بشار الاسد کی حکومت کو باغیوں کو دبانے کے لئے مزید وسائل دستیاب ہوئے۔