Time 02 جولائی ، 2019
کھیل

وہاب ریاض ورلڈکپ میں ایک اور خواب پورا ہونے کے منتظر

افغانستان کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ فوٹو: فائل

لندن: قومی ٹیم کے فا سٹ بولر وہاب ریاض نے ایک اور خواب پورا ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے خواب پورا ہوا کہ ورلڈ کپ کھیلوں اور اب خواہش ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کا خواب بھی پورا ہو۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ افغانستان کے خلاف ہمارا ڈو اور ڈائی میچ تھا اور اس میچ کے لیے میں نے خود کو دستیاب کیا، میں اس وقت بھی بہت تکلیف میں تھا لیکن ٹیم پاکستان کو میری ضرورت تھی اور افغانستان کے خلاف میچ میں پین کلرز کھا کر کھیلا اور ہاتھ اتنا سوجھا ہوا تھا کہ گلووز میں بھی نہیں جا رہا تھا۔

بائیں ہاتھ کے بولر نے بتایا کہ میرے ہاتھ میں فریکچر ہے، سوجن ہے، تکلیف بھی ہے، ہاتھ حرکت بھی نہیں کر سکتا اور یہی صورت حال 10 سے 12 روز تک رہے گی لیکن کوشش کروں گا کہ بنگلا دیش کے خلاف کھیلوں اور 100 فیصد کھیل پیش کروں۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ اگر مگر بھی کبھی کبھی رہنی چاہیے لیکن ہمارا پہلے تو فوکس کھیل پر ہے اور اس کے بعد ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ انگلینڈ میچ ہارے اور نیوزی لینڈ ہارے تو بہت برے طریقے سے ہارے۔


مزید خبریں :