وزیراعظم عمران خان کو پیوٹن نے دورہ روس کی دعوت دے دی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر پیوٹن نے دورہ روس کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر کی جانب سے دعوت بشکک میں ایس سی او سمٹ میں دی گئی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ذرئع کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا وزیراعظم سے گفتگو میں کہنا تھا کہ خوشی ہوگی اگر آپ روس میں کثیرالملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے، اس پر وزیراعظم نے پیوٹن کو شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے جہاں وہ کثیرالملک ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔

ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے 6 ستمبر تک روسی شہر ولادی وستوک میں ہوگا، وزیراعظم بطور روسی صدر کے مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت وزرائے عظم ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان ایس سی او کانفرنس میں خوشگوار گفتگو ہوئی تھی اور دونوں رہنما ٹیبل پر ایک ساتھ بیٹھ کر گفتگو بھی کرتے نظر آئے تھے۔

مزید خبریں :