کھیل
Time 06 جولائی ، 2019

روہت شرما نے سری لنکا کیخلاف میچ میں سری لنکن بیٹسمین کا ہی ریکارڈ توڑ دیا

روہت شرما رواں ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ وہ 8 میچز میں 647 رنز بناچکے ہیں— فوٹو : بی سی سی آئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین روہت شرما ایک ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بھارتی اوپنر نے یہ اعزاز انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف میچ میں سنچری اسکور کرکے اپنے نام کیا۔

روہت شرما نے رواں ورلڈکپ میں اپنی پانچویں سنچری 92 گیندوں پر مکمل کی جس میں 14 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ وہ 103 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ یہ رواں ورلڈکپ میں روہت شرما کی مسلسل تیسری سنچری ہے۔

روہت شرما سے قبل 2015 کے ورلڈ کپ میں سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا نے 4 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

رواں ورلڈکپ میں روہت شرما نے جنوبی افریقا کیخلاف ناقابل شکست 122 رنز، پاکستان کیخلاف 140 رنز، انگلینڈ کیخلاف 102، بنگلادیش کیخلاف 104 اور اب سری لنکا کیخلاف 103 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ روہت شرما کی مجموعی طور پر ورلڈکپ میں 6 سنچریاں ہوگئیں ہیں اور اس طرح وہ اپنے ہم وطن بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ  بن گئے ہیں جنہوں نے ورلڈکپ کے مجموعی 45 میچز میں 6 سنچریاں اسکور کیں جبکہ روہت نے یہ سنگ میل صرف 16 میچز میں حاصل کرلیا۔

فوٹو: آئی سی سی

روہت شرما رواں ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ وہ 8 میچز میں 647 رنز بناچکے ہیں۔

مزید خبریں :