کھیل
Time 07 جولائی ، 2019

ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے لائن اپ مکمل: بھارت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ کا مقابلہ ہوگا

بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں 9 جولائی جب کہ میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا 11 جولائی کو ٹکرائیں گے۔ فوٹو: فائل

لندن: کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے ٹکرانے والی ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی اور چوتھی ٹیم سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ دوسرا سیمی فائنل دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس وقت بھارت 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس کا سیمی فائنل میں ٹاکرا چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ سے 9 جولائی کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ہوگا، میچ میں بارش کی صورت میں 10 جولائی کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹس گراؤنڈ میں ہوگا اور بارش یا کسی اور وجہ سے میچ نہ ہونے کی صورت میں اگلے روز میچ ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔

ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو لندن کے لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل:

فوٹو: بشکریہ آئی سی سی


مزید خبریں :