06 فروری ، 2012
لندن … کرکٹ کرپشن کے الزام میں سزا پانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو جیل میں مشقت کے کاموں میں لگادیا گیا ہے، سلمان بٹ اور محمد آصف برطانوی جیل میں جم اسسٹنٹ بن گئے ہیں تاہم انہیں اس مشقت کی انتہائی کم اجرت دی جاتی ہے۔ لندن سے نمائندہ جیو کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف برطانوی جیل میں جم اسسٹنٹ بن گئے ہیں تاہم انہیں اس مشقت کی انتہائی کم اجرت دی جاتی ہے۔ کچھ روز قبل اپنی سزا پوری کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر بھی جیل سپروائزر کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتے تھے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ جیل میں سلمان بٹ اور محمد آصف کو مرچوں والا کھانا کھانے کی اجازت بھی مل گئی ہے اور وہ کھانوں میں ڈالنے کے لئے مصالحے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ جیل میں سلمان اور آصف محدود تعداد میں دوستوں کو فون کرسکتے ہیں تاہم انہیں کوئی فون نہیں کرسکتا۔جبکہ کرکٹ کرپشن کیس کے مرکزی کردار بکی مظہر مجید کو جیل میں کلینر کا کام سونپا گیا ہے اور انہیں فی ہفتہ ساڑھے 9 پاوٴنڈ اجرت ادا کی جاتی ہے۔