دلچسپ و عجیب
12 اگست ، 2012

امریکامیں آٹھویں سالانہ جگلنگ کنونشن اور چمپئن شپ کا آغاز

امریکامیں آٹھویں سالانہ جگلنگ کنونشن اور چمپئن شپ کا آغاز

نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست ساؤتھ ڈیکوٹا میںآ ٹھویں سالانہ جگلنگ کنونشن اور چمپئن شپ شروع ہوگئی ہے۔ورلڈ جگلنگ فیڈریشن کے تحت امریکی شہر سو فالزمیں شروع ہونے والی اس چمپئن شپ میں دنیا بھر سے70ماہر جگلرز حصہ لے رہے ہیں۔اولمپکس آف جگلنگ کے نام سے جانے والے اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کو صرف اور صرف گیندوں،رنگز اورکلبزکے ذریعے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنا ہوتا ہے۔اس چمپئن شپ میں جگلرز کو مختلف پراپس کے ساتھ ان کے پھرتیلے پن،ضبط و پائیداری،تکنیک اور کوآرڈی نیشن پر جج کیا جاتا ہے۔چھ روزہ جگلنگ چمپئن شپ مقابلے اتوار کے روز اختتام پذیر ہونگے جس کے 40ایونٹس میں جونےئر ڈویژن،ایڈوانس ڈویژن اور میجر لیگ کومبیٹ میں کھلاڑی ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہونگے۔

مزید خبریں :