Time 12 جولائی ، 2019
کھیل

ورلڈکپ سے باہر ہوتے ہی بھارتی ٹیم میں 'کوہلی اور روہت شرما گروپ' سامنے آگیا

ہندوستان ٹائمز کی جانب سے جگران رپورٹ کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا گیا ہے کہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم2گروہ میں تقسیم ہو گئی ہے : فوٹو: بی سی سی آئی

ابھی بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کھائے کچھ دن ہی گزرہے ہیں کہ بھارتی ڈریسنگ روم میں گروہ بندی کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے بھارت کے سب سے بڑے ہندی اخبار دینیک جگران کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم 2 گروہ میں تقسیم ہے ،ایک گروہ کپتان ویرات کوہلی کا حامی ہے جبکہ دوسرا بھارتی ٹیم کے وائس کپتان روہت شرما کے حق میں ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے بھی جانبداری پائی جاتی ہے کیونکہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بھارتی ٹیم کےا یک کھلاڑی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے امبتی رائیڈو کو صرف اس لیے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ وہ کپتان کی گُڈ بک میں شامل نہیں تھے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز امبتی رائیڈو کو شیکھر دھون اور وجے شنکر کے ان فٹ ہو نے کے بعد بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

گزشتہ ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے امبتی رائیڈو جو بھارتی ٹیم میں چوتھے نمبر پر کھیلتے تھے مایوس ہو کر ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔

ٹیم میں ویرات کوہلی اور ان کی حمایتوں کے علاوہ صرف ان کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے جو مسلسل پرفارم کررہے ہوتے ہیں جیسے روہت شرما اور جسپریت بھمرا— فوٹو: اسکرین گریب

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیم میں ویرات کوہلی اور ان کی حمایتوں کے علاوہ صرف ان کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے جو مسلسل پرفارم کررہے ہوتے ہیں جیسے روہت شرما اور جسپریت بھمرا۔

ایک کھلاڑی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں لکھا گیا کہ کے ایل راہول کی ٹیم میں شولیت کے حوالے سے بھی جانبداری پائی جاتی ہے، کے ایل راہول کو ٹیم منیجمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔

رپورٹ  میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی کوچ روی شاستری اور بولنگ کوچ بھارت ارون سے ناخوش ہیں اور انہیں گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔

روی شاستری کو 2017 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انیل کمبلے کی جگہ بھارتی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

انیل کمبلے عہدے سے ہٹنے کے بعد اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ کپتان ویرات کوہلی سےاچھے تعلقات نہ ہو نے کی وجہ سے انہیں کوچنگ سے ہٹایا گیا۔   

مزید خبریں :