دنیا
12 اگست ، 2012

مراکش کے مختلف شہروں میں بدعنوانی اور مہنگائی کیخلاف مظاہرے

رباط…مراکش کے سب سے بڑے شہر کاسابلانکا میں ہزاروں شہریوں نے بدعنوانی ا ور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے بدعنوانی اور روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کی اور سیاسی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء دارالحکومت رباط میں لوگوں نے حکومت مخلاف مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم اور صدر کے خلاف نعرے لگائے۔ 20 فرری سے شروع ہونے والی تحریک میں اب تک سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکومت نے حکومت مخالف مظاہروں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :