12 اگست ، 2012
کراچی … جیو نیوز کی خبر پر سیکریٹری ثقافت سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے اداکار لہری کو درست نام سے چیک جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ معروف مزاحیہ ادار کار سفیر اللہ صدیقی عرف لہری مقامی اسپتال میں داخل ہیں، ادکار لہری نے شکایت کی ہے کہ محکمہ ثقافت نے انہیں کسی اور کے نام کا چیک دے دیا ۔ اداکار لہری کو گزشتہ روز طبیعت بگڑ جانے پر گلشن اقبال کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے ۔ اداکار لہری نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت اب بہتر ہے لیکن انہیں محکمہ ثقافت سے شکایت ہے، محکمہ ثقافت نے 2 لاکھ کا چیک دیا وہ بھی کسی اور کے نام پر، کلچرل ڈپارٹمنٹ نے سیف الرحمان الیاس لہری کے نام کا چیک دیا ہے جبکہ ادکار لہری کا نام سفیر اللہ صدیقی ہے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار لہری کے بیٹے مہران سفیر نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے 5 ہزار روپے مہینہ لہری صاحب کو دینے کا کہا گیا لیکن وہ بھی کبھی کبھار ملتے ہیں، مہران سفیر نے حکومت سے لہری صاحب کے وظیفے میں اضافے کی اپیل کی۔