انٹرٹینمنٹ
12 اگست ، 2012

رنبیر اور پر یانکا کی فلم برفی کے نئے گانے کی وڈیو جاری

 رنبیر اور پر یانکا کی فلم برفی کے نئے گانے کی وڈیو جاری

ممبئی …بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اور پر یا نکا چو پڑا کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم " برفی" کے نئے گانے"میں کیا کروں"کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔نکھیل پاؤل جارج کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے"میں کیا کروں"کے بولوں پر مبنی اس گانے کی موسیقی پریتم نے دی ہے جس میں رنبیر کو فلم کی دوسری ہیروئن الیانا کے سامنے اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے دکھایا گیا ہے۔معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی اس فلم میں رنبیرکپور گونگے بہرے نوجوان جبکہ پریانکا ایک ذہنی معذور لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ایکشن،رومانس اور کامیڈی سے بھرپور منفرد موضوع پر مبنی اس فلم میں انوراگ باسو نے معذورافراد کی زندگیوں کو ایک مثبت پہلو کیساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو اپنی معذوریوں کو پسِ پُشت ڈالتے ہوئے دوسروں کو خوش کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔سدھارتھ رائے کپور اور رونی اسکریو والا کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 14ستمبرکو عام نمائش کیلئے پیش کردی جائیگی۔

مزید خبریں :