19 جولائی ، 2019
سوئس انجینئرز نے ایک ایسا ائیرکنڈشنر ایجاد کیا ہے جو دکھنے میں لنچ باکس جتنا ہے اور بجلی بھی انتہائی کم خرچ کرتا ہے۔
اس ائیرکنڈشنر کا نام ’ائیرفریز‘ رکھا گیا ہے جو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ جب چاہیں اسے اپنے ساتھ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں، اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے ہر کوئی خرید سکتا ہے کیونکہ یہ باقی ائیرکنڈینشنرز کی طرح مہنگا نہیں ہے۔
ائیرفریز کو ساکٹ میں لگا کر چلایا جاسکتا ہے یا تو آپ اسے کیبل کے ذریعے لیپ ٹاپ سے لگا کر بھی چلا سکتے ہیں، یہ بے حد کم بجلی لیتا ہے، اس کے علاوہ اس میں 0.6 لیٹر ٹھنڈا پانی ڈالا جاتا ہے۔
دوسری جانب’ائیرفریز‘ کے کوئی بھی مضر اثرات نہیں ہیں، اس میں لگے فلٹرز کو آپ بآسانی خود صاف کرسکتے ہیں اور عام ائیرکنڈیشنر کی طرح اسے صاف کرنے کے لیے کسی بھی ٹیکنیشن کی ضرورت نہیں پڑتی۔
جن کو گرمی کی وجہ سے نیند نہیں آتی وہ ائیرفریز کو اپنے بیڈ کی سائڈ ٹیبل پر رکھ کے سکون سے سوسکتے ہیں۔