پاکستان
Time 22 جولائی ، 2019

چیئرمین ایف بی آر نے بینکوں سے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

بے نامی اکاؤنٹس پر فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی: چیئرمین ایف بی آر۔ فوٹو: فائل

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تمام بینکوں سے بے نامی اکاؤنٹس کی معلومات طلب کر لیں۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے تمام بینکوں کے سربراہوں کو لکھے گئے خط میں بے نامی اکاؤنٹس کی معلومات 15 روز میں ایف بی آر کو فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

شبر زیدی نے بینک سربراہوں کو لکھا کہ ایف بی آر اکاؤنٹ ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا، ہم چاہتے ہیں کہ بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز سے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات خود طلب کرے، بے نامی اکاؤنٹس پر فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے لکھا کہ ایف بی آر بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ ایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :