پیدائشی فن کارہ ہوں تربیت کی ضرورت نہیں: زباب رانا

زباب رانا — فائل فوٹو

ٹیلی ویژن نگری میں نئی اداکارہ زباب رانا کا کہنا ہے کہ وہ پیدائشی فنکارہ ہیں اس لیے انہیں اداکاری کے لیے کسی اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

نمائندہ جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فن پیدا ہوتے ہیں، ہماری سینئر اداکاراؤں بشری انصاری، روحی بانو اور عظمی گیلانی جیسے ناموں نے بھی کونسی اکیڈمی سے اداکاری سیکھی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں زباب رانا نے بتایا کہ انہیں ہدایتکار شہود علوی کے مشہور ڈرامے "میرے خدایا" میں علینا کے کردار میں پہچان ملی جب کہ ڈرامہ سیریل بندش میں ہانیہ کے روپ میں بھی انہیں پسند کیا گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ابتداء ہی میں منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور شہود علوی، سہیل اصغر، ساجد حسن اور مرینہ خان کے ساتھ کام کرکے بہت سیکھنے کا موقع ملا۔ 

زباب کا کہنا تھا کہ بہت جلد مداح انہیں پاکستانی فلموں میں اداکاری کرتے دیکھیں گے۔

مزید خبریں :