13 اگست ، 2012
بیوڈیریم، آسٹریلیا…انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ بی کے ایک میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو9وکٹوں سے شکست دی۔ ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مک لین 59 ، کولمین 39 اور اسمتھ 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد نواز نے 4 اور احسان عادل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سمیع اسلم اور بابر اعظم کی شاندار163 رنز کی اوپننگ شراکت کے باعث پاکستان نے مطلبوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر36.2 اوور میں پورا کرلیا۔ بابر اعظم نے106رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ سمیع اسلم 78 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 16 اگست کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔