Time 20 اگست ، 2019
کھیل

کرکٹرز کا پری سیزن کیمپ شروع، یویو ٹیسٹ میں محمد رضوان سب سے آگے

یویو ٹیسٹ میں ایک بار پھر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا نام ٹاپ پر آیا ہے، ان کا یویو ٹیسٹ میں لیول 19 سے اوپر بتایا جا رہا ہے— فوٹو: فائل

پری سیزن کیمپ میں قومی کرکٹرز کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ شروع ہو گئے، پہلے روز کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ لیے گئے۔

پری سیزن کیمپ کا آغاز کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کے لیکچر کے ساتھ ہوا جس کے بعد فٹنس ٹیسٹ شروع ہوئے۔

دو روز تک جاری رہنے والے ٹیسٹس میں کپتان سرفراز احمد سمیت 18 کھلاڑی شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یویو ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں جبکہ اینڈیورنس اور رننگ ٹیسٹ کا سلسلہ ابھی جاری رہے گا۔

یویو ٹیسٹ میں ایک بار پھر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا نام ٹاپ پر آیا ہے، ان کا یویو ٹیسٹ میں لیول 19 سے اوپر بتایا جا رہا ہے۔

شان مسعود اور اسد شفیق بھی یویو ٹیسٹ میں نمایاں نمبرز لینے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمپ میں 22 اگست سے کرکٹرز فزیکل فٹنس کی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

پہلا ہفتہ فٹنس پر فوکس ہو گا، ایک ہفتے کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ حسن علی 26، شاداب خان 22 جبکہ اظہر علی 24 اگست کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

اوپنر فخر زمان نے بھی کاؤنٹی کرکٹ کی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کرلیا ہے۔

مزید خبریں :