پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، انسداد پولیو مہم میں فوج کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ


وزیراعظم عمران خان ںے پولیو کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو پولیو کے خلاف مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے۔

پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے دور دارز علاقوں تک رسائی اور بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے میں پاک فوج معاونت کرے گی۔

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ سال 18-2017 میں انسداد پولیو کی جو حکمت عملی بنائی گئی اس میں خامیوں کے باعث ملک میں پولیو کیسز میں اضافہ ہوا۔

ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں معروف امریکی بزنس مین بل گیٹس کی طرف سے پولیو کے خاتمے کیلئے لکھا گیا خط بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نے انسداد پولیو اور احساس پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاق اور صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کیلئے موثر مہم چلائیں۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک کے دور دارز علاقوں تک رسائی اور بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے میں پاک فوج معاونت کرے گی۔

مزید خبریں :