14 اگست ، 2012
ہالی وڈ …ہالی وڈ فلم کوسموپولس کے ریڈ کارپٹ پریمیرمیں ٹوائی لائٹ اسٹار رابرٹ پیٹسن اور کرسٹن اسٹورٹ نے شرکت کی۔امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے کوسموپولس کے پریمئر میں فلم کی کاسٹ اور کریو نے شرکت کی ۔اپنے پسندیدہ اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔فلم میں رابرٹ پیٹسن ارب پتی بنے ہیں اور حالات سے تنگ آکر خود کو تباہ کرنے کی کوشش میں ہیں ۔ سائنس فکشن بلیک کامیڈی فلم 25 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔