کھیل
14 اگست ، 2012

انڈر19 ورلڈ کپ:آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

انڈر19 ورلڈ کپ:آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

ٹاؤنزول، آسٹریلیا…انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ اے کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ آئرلینڈکی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42.5 اوورز میں 129 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ہنٹر 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے گریگوری اور کیسل نے تین، تین جبکہ سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کینگروز نے 130 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، بوسسٹو نے ناقابل شکست 36 رنز بنائے۔ کیسل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :