انٹرٹینمنٹ
14 اگست ، 2012

بھارت کے مرکزی وزیر ولاس راوٴ دیش مکھ چل بسے

چنئی…بھارت کے مرکزی وزیر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ولاس راوٴ دیش مکھچل بسے ۔ولاس راوٴ دیش مکھ جگر کے سرطان میں مبتلا تھے۔ گذشتہ منگل انہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج سہ پہر چل بسے ۔ ولاس راوٴ دیش مکھ کی عمر 67 سال تھی اور ان کا شمار بھارت کے ممتاز سیاسی رہنماوٴں میں ہوتا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر پر بھارتی پارلے منٹ کے دونوں ایوانوں کے آج ہونے والے اجلاس ملتوی کردیئے گئے۔ ولاس راوٴ دیش مکھ معروف بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ کے والد تھے۔

مزید خبریں :