17 ستمبر ، 2019
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اگلے برس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وننگ کمبی نیشن کو ہدف بنالیا۔
اگلے برس اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے تمام ٹیمیں ون ڈے کے مقابلے میں زیادہ تر ٹی ٹوئنٹی میچز ہی کھیلیں گی۔ یہی معاملہ پاکستان ٹیم کا بھی ہے۔
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے وننگ کمبی نیشن کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا ہے۔ ان کا ہدف اس میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں اسی لیے شامل کیا گیا ہے کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں موقع دیا جائے کیونکہ دونوں کھلاڑی جارحانہ انداز میں کھیلنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔
دونوں کرکٹرز کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے، ون ڈے ٹیم میں افتخار احمد، محمد رضوان اور عابد علی کو موقع دیا جائے گا۔