20 ستمبر ، 2019
پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 7 ماہ میں 126 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
رواں سال پنجاب کے مختلف تھانوں میں بچوں سے زیادتی کے 126 مقدمات درج ہوئے جن میں 129 ملزمان کو نامزد کیا گیا لیکن پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث متعدد گرفتار ملزمان ضمانتوں پر رہا ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اکثر واقعات میں غریب گھروں کے بچے نشانہ بنے ہیں کیونکہ محنت کش ماں باپ بچوں کو گھروں میں اکیلا چھوڑ کر کام کاج پر چلے جاتے ہیں، متعدد کیسز میں لوگ بااثر ملزمان سے صلح بھی کر لیتے ہیں۔
ماہر ین نفسیات کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد ایک جنسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا ایسے واقعات سے بچنے کے لئے قانون سازی کی جائے جبکہ ہر اسکول میں ایک ماہر نفسیات تعینات کیا جائے،جو بچوں اور ان کے والدین کو ایسے واقعات سے بچنے کی آگہی دے۔