15 اگست ، 2012
نیروبی… یوگنڈا کے دو روز قبل کینیا کے علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے دو فوجی ہیلی کاپٹروں کا ملبہ تلاش کرلیا گیا۔ کینیا کی فوج کے ترجمان بوگیٹا اونگیری کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹروں کا ملبہ مکمل طور پر جلا ہوا ہے تاہم ان پر سوار عملے کے دس افراد کے حوالے سے کوئی اطلاع فراہم نہیں کی جاسکی۔یاد رہے کہ اتوار کے روز روسی ساختہ 4 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹروں نے یوگنڈا سے صومالیہ کے علاقے کیلئے پرواز شروع کی تو ایک ہیلی کاپٹر کینیا کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں سوار عملے کے سات افراد کو بچالیا گیا دیگر دو ہیلی کاپٹر کینیا کے جنگلات میں گر کر تباہ ہوئے ۔