15 اگست ، 2012
نوم پنھ… تھائی لینڈ میں سیکورٹی فورسز نے غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنیوالے 38 کمبوڈین شہریوں کو فائرنگ کرکے ہلاک اور 10کو زخمی کردیا ہے جبکہ 194 کو گرفتار کیا ہے۔ تھائی لینڈ کمبوڈین سرحدی تعاون آفس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے چھ ماہ کے دوران تھائی لینڈ فورسز نے غیرقانونی سرحد پار کرنے والے 38 کمبوڈین شہریوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ کمبوڈین سرحد کے قریب رہائش پذیر لوگ انتہائی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ایک مقامی تنظیم کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے لوگ دوسرے ملک جانے کیلئے غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش میں مارے جاتے ہیں۔